۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ علوی گرگانی

حوزہ/ ​آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا کہ اہل علم اور حوزہ علمیہ کی ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ مہدویت، ظہور اور رجعت جیسے مسائل سے لوگوں اور معاشرے کو صحیح طرح سے آگاہ کریں تاکہ مہدویت کے متعلق لوگوں میں شکوک و شبہات ایجاد نہ ہو اور وہ گمراہی کا شکار نہ ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علوی گرگانی نے شہر قم میں مرکز مہدویت میں شعبۂ تبلیغ و تعلقات عامہ کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین نصوحی سے ملاقات کرتے ہوئے گفتگو میں کہا کہ اہل علم اور حوزہ علمیہ کی ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ مہدویت، ظہور اور رجعت جیسے مسائل سے لوگوں اور معاشرے کو صحیح طرح سے  آگاہ کریں تاکہ مہدویت کے متعلق لوگوں میں شکوک و شبہات ایجاد نہ ہو اور وہ گمراہی کا شکار نہ ہوں۔

خدا نے حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے متعلق وعدہ کیا ہے اور یہ وعدہ حتماً محقق ہوگا۔

 آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: دوسرا مسئلہ کہ جس کے متعلق لوگ حتیٰ  اہل علم بھی شکوک و شبہات کا شکار ہوتے ہیں وہ مسئلہ رجعت ہے۔

انہوں نے کہا:  مسئلہ رجعت میں شکوک وا شبہات کا سبب ایمان اور عقیدے کی کمزوری ہے اور لوگوں کے بے ایمان ہونے کا ایک سبب بھی یہی مسئلہ ہے۔

 آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا:  اہل علم افراد اور حوزہ علمیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں اور معاشرے کو مہدویت، ظہور اور رجعت کے متعلق درست آگاہ کریں تاکہ لوگ مسئلۂ  مہدویت کے متعلقہ شک اور گمراہی کا شکار نہ ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .